نارووال (آئی این پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کو کراچی نہیں بننے دیں گے، بلکہ وہ کشمیر کو لاہور جیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔
وہ نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔
احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب، کشمیری آپ کی اور ہماری جماعت کی کارکردگی جانتے ہیں۔ لوگ جانتے ہیں کہ کس کے دورِ حکومت میں کرپشن کے بازار گرم ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 90 فیصد پاکستان لاہور والی ترقی کو ووٹ دے گا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پورے پاکستان میں مقبول ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مضبوطی کی علامت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






