//

سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی (آئی این پی): پاکستان کے دورے پر آئی کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور پاکستان، کینیڈا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام پر پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا، جبکہ امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close