اسلام آباد (آئی این پی): ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے۔ استقبال کے موقع پر پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ کو گلدستہ پیش کیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا، “پاکستان آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔”
دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






