ارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ دونوں ممالک نے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ روابط کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ اعلامیے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سالانہ اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد انیتا آنند کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی اسلام آباد آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فعال سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے پاکستانی میزبانی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کو مشترکہ مفادات کے شعبوں میں مزید مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا عالمی معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے بقول، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلۂ خیال اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا میں تقریباً تین لاکھ پاکستانی نژاد شہری آباد ہیں، جبکہ زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






