//

ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹول ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس فوری طور پر واپس لیے جائیں، بصورت دیگر ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث گاڑیاں چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید متاثر ہو رہا ہے، جبکہ سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close