//

سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی

خیبر پختونخوا کابینہ کا سرکاری ملازمین کے پرفارمنس الاؤنس میں اضافے کی منظوری کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے اٹارنی کیڈر افسران کے پرفارمنس الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت خیبر پختونخوا نے الاؤنس کو 60 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق پرفارمنس الاؤنس 2022 کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر دیا جائے گا، تاہم اس میں پنشن اور گریجویٹی شامل نہیں ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ الاؤنس انکم ٹیکس کے دائرہ کار میں آئے گا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ غیر معمولی رخصت، طویل چھٹی یا معطلی کی مدت کے دوران پرفارمنس الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ غیر اٹارنی کیڈر افسران، مارکیٹ بیسڈ یا خصوصی پیکیج پر تعینات افسران اس الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے پرفارمنس الاؤنس سے متعلق سابقہ تمام احکامات اور نوٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close