//

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: بینیفشریز کیلیے اہم پیغام جاری خبردار

بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کے لیے اہم ہدایات جاری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحق خواتین کے لیے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے امدادی رقم کی ادائیگی کے نئے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

بی آئی ایس پی کے مطابق، سہ ماہی امدادی رقم جب مستحق خواتین کے ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کی جائے گی تو متعلقہ بینک کی جانب سے انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی کہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع ہو چکی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ رقم نکلوانے کے بعد مستحق خواتین کو ایک اور ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں وصول کی گئی رقم کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی۔ اس طرح وہ آسانی سے معلوم کر سکیں گی کہ ان کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم منتقل ہوئی اور کتنی رقم نکلوائی گئی۔

بی آئی ایس پی نے مستحق خواتین کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی ریٹیلر مکمل رقم ادا نہ کرے یا کسی بھی قسم کی غیر قانونی کٹوتی کرے تو وہ موصول ہونے والے ایس ایم ایس کی بنیاد پر اپنی مکمل رقم کا مطالبہ کریں اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close