//

5 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر

پیسکو کا لائن اسٹاف کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ، اہل ملازمین سے 10 اگست تک دستاویزات طلب

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اسسٹنٹ لائن مین، لائن مین ون اور لائن مین ٹو کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے اہل ملازمین سے مطلوبہ دستاویزات طلب کر لی ہیں۔

اس حوالے سے پیسکو سرکل پشاور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے لیے صرف وہی ملازمین اہل ہوں گے جنہوں نے کم از کم پانچ سالہ سروس مکمل کر رکھی ہو۔ کمپنی نے تمام اہل ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواستوں کے ساتھ تمام مطلوبہ دستاویزات مقررہ مدت کے اندر جمع کرائیں۔

مراسلے کے مطابق اپ گریڈیشن کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے، جبکہ نامکمل یا مقررہ وقت کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

پیسکو نے واضح کیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام اہل ملازمین مقررہ تاریخ سے قبل ضروری ریکارڈ جمع کرانا یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close