ٹرمپ کے قریبی ساتھی کی موت , ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشاف

سینیٹر لنڈسے گراہم کی موت کی تحقیقات میں پیشرفت، ابتدائی رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی موت کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ابتدائی طبی رپورٹ میں ان کے انتقال کی ممکنہ وجہ بتا دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کی بڑی شریان پھٹنے کے باعث سینیٹر لنڈسے گراہم کی موت ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل اور خون کی نالیوں سے متعلق بیماری ان کے انتقال کی بنیادی وجہ بنی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موت کی حتمی وجہ کا تعین کرنے کے لیے مزید طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جن کی تکمیل کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ریپبلکن سینیٹر اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنڈسے گراہم ہفتے کے روز انتقال کر گئے تھے۔ ان کے اہلِ خانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا انتقال اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ہوا۔

لنڈسے گراہم حال ہی میں یوکرین کے دورے پر گئے تھے، جہاں انہوں نے جمعہ کو صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی تھی۔

لنڈسے گراہم 2003 میں پہلی مرتبہ امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد مسلسل سینیٹر منتخب ہوتے رہے۔ وہ واشنگٹن میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات پر ایک بااثر آواز سمجھے جاتے تھے۔

انہوں نے کئی دہائیوں تک عالمی امور میں امریکا کے کردار سے متعلق پالیسی سازی میں حصہ لیا اور اپنی سیاسی زندگی کے آخری دور تک سفارتی معاملات میں سرگرم رہے۔ وہ ان شخصیات میں شامل تھے جن سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی، خصوصاً ایران سے متعلق معاملات پر مشاورت کرتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close