وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر توانائی کی سعودی وزیرِ خزانہ سے ملاقات کا احوال سامنے آ گیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر پیش رفت جاری رکھنے، توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں بھی باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close