پھلوں اور سبزیوں کی تازہ ریٹ لسٹ جاری، 13 جولائی 2026 کے سرکاری نرخ سامنے آگئے
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پیر 13 جولائی 2026 کے لیے پھلوں اور سبزیوں کی تازہ ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق درجہ اول چونسا آم 280 روپے فی کلو جبکہ انور رٹول آم 315 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ سفید خوبانی کی قیمت 320 روپے فی کلو، دیسی جامن 190 روپے فی کلو اور آلو بخارہ 430 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ درجہ اول کیلا 215 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوگا۔
دوسری جانب سبزیوں کے سرکاری نرخوں کے مطابق درجہ اول آلو 35 روپے فی کلو، پیاز 105 روپے فی کلو، چائنہ لہسن 230 روپے فی کلو اور دیسی لہسن 135 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی کھیرا 160 روپے فی کلو، درجہ اول بھنڈی 100 روپے فی کلو، دیسی لیموں 155 روپے فی کلو جبکہ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ادرک 365 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔ مارکیٹ کمیٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خریداری کے دوران سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور زائد قیمت وصول کیے جانے کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






