سجاول: مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر لعل بخش جتوئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سجاول میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور جھوک شریف کے سابق نائب ناظم لعل بخش جتوئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جھوک شریف کے قریب اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ایک رولر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
لعل بخش جتوئی ضلع سجاول میں مسلم لیگ (ن) کی ایک نمایاں سیاسی شخصیت تھے۔ انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بھی انتخاب لڑا تھا۔
حادثے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






