میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق محمد اذلان نے 1,040 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ رجا کامران 1,034 نمبروں کے ساتھ دوسری اور عائشہ عدنان 1,033 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

خصوصی بچوں کے نتائج میں محمد انس نے 90.27 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ علیزہ شیخ اور انشال زہرہ مشترکہ طور پر دوسری اور اریبہ ذیشان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 72 ہزار 27 طلبہ اور 69 ہزار 661 طالبات کامیاب قرار پائیں۔

نتائج کے اعلان کے موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے ان کی محنت اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close