سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 1100 روپے مہنگا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 462 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 540 روپے کی ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 100 ڈالر پر آ گیا تھا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے اور 10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے کا ہو گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






