آپریشن شعبان جاری، ایک دن میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” صوبے میں بدستور جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 57 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 95 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close