لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب” منصوبے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف صارفین منصوبے کی کارکردگی اور اخراجات پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارف چوہدری عمر نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ “ستھرا پنجاب” کے نام پر قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے اور عوام کے ٹیکس کا پیسہ حقیقی مسائل کے بجائے نمائشی اقدامات اور ذاتی تشہیر پر خرچ ہو رہا ہے۔
ایک اور صارف مسکان نے بھی اسی نوعیت کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے بجائے نمائشی منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے، جبکہ لاہور کی صفائی کی صورتحال اس دعوے کے برعکس نظر آتی ہے۔
صارف محسن علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “‘ستھرا پنجاب’ مہم پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، لیکن زمینی سطح پر صفائی میں نمایاں بہتری دکھائی نہیں دیتی۔ ان کے مطابق ترقی کا معیار اشتہارات نہیں بلکہ عملی کارکردگی اور شفافیت ہونی چاہیے۔”
سوشل میڈیا پر متعدد دیگر صارفین نے بھی “ستھرا پنجاب” منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے علاقوں میں گندگی بدستور موجود ہے اور عوامی ٹیکس سے بڑے پیمانے پر اخراجات کے باوجود صفائی کے نظام میں خاطر خواہ بہتری نظر نہیں آ رہی۔
واضح رہے کہ مذکورہ مؤقف اور دعوے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جن کی سرکاری سطح پر تاحال نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






