اسلام آباد: سینئر صحافی ایثار رانا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت حال ہی میں تقریباً ایک ارب روپے مالیت کی مرسڈیز گاڑیاں خریدنے جا رہی ہے۔
انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں 76 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دی گئیں، جبکہ صوبائی وزراء کی تنخواہیں 9 سے 10 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں۔
ایثار رانا نے مزید دعویٰ کیا کہ دو ماہ کی چھٹیوں کے دوران بھی تنخواہیں نہ کاٹنے کا بل منظور کیا گیا، جبکہ اب ایک ارب روپے کی مرسڈیز گاڑیاں بھی منگوائی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی پر زیادہ تنقید اس لیے ہوتی ہے کیونکہ وہاں کی حکمران جماعت نے غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ بل کی کھل کر مخالفت کی گئی، جس سے یہ تاثر بھی ختم ہوا کہ صحافی کسی ایک جماعت کی اندھی حمایت کرتے ہیں۔ ان کے بقول، پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرکے ایک مثبت مثال قائم کی۔
نوٹ: اس خبر میں بیان کیے گئے تنخواہوں، گاڑیوں کی خریداری اور دیگر امور سے متعلق دعوے سینئر صحافی ایثار رانا کے بیان پر مبنی ہیں، جن پر متعلقہ حکومتی اداروں کا مؤقف شامل نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






