منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔
جیل ذرائع کے مطابق عدالت کی ہدایت پر چھ مقدمات کے چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں۔ عدالتی عملے نے تمام دستاویزات ذاتی طور پر ملزمہ تک پہنچائیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمات کی مزید کارروائی دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 کے دوران منشیات سے متعلق مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم وہ طویل عرصے تک مفرور رہی۔ گارڈن تھانے کے ایک مقدمے میں گرفتاری کے بعد اسے ان تمام زیر التوا مقدمات میں بھی باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






