ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
ملکی اور بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 100 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






