اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے وفاقی لا افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہیں بڑھنے کی صورت میں ان کی نجی پریکٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی اور وفاقی لا افسران کی تنخواہوں میں موجود فرق کا نوٹس لیا گیا، جس پر چیئرمین کمیٹی نے وفاقی لا افسران کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
اجلاس کے دوران یہ بھی تجویز دی گئی کہ بہتر تنخواہوں کے بدلے وفاقی لا افسران کو نجی وکالت یا پریکٹس کی اجازت نہ دی جائے تاکہ وہ مکمل طور پر سرکاری ذمہ داریوں پر توجہ دے سکیں۔
دریں اثنا، ڈپٹی چیئرمین نیب نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق مکمل تفصیلات پیش کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی، جس پر قائمہ کمیٹی نے انہیں 30 جولائی تک مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






