ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے ملازمین کی گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق تعطیلات دو مرحلوں میں ہوں گی اور ہر مرحلہ تین ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔

پہلے مرحلے کی چھٹیاں 13 جولائی سے 2 اگست 2026 تک جبکہ دوسرے مرحلے کی تعطیلات 4 اگست سے 24 اگست 2026 تک جاری رہیں گی۔

اعلامیے میں تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران عدالتی امور کی بلا تعطل انجام دہی کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔

تمام افسران اور ملازمین کو چھٹیوں پر روانگی سے قبل زیر التوا فائلیں اور اہم سرکاری امور نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید برآں، تعطیلات کے دوران تمام ملازمین کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبرز فعال رکھنے کا پابند کیا گیا ہے تاکہ ضرورت کے وقت ان سے فوری رابطہ کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close