سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا پارٹی واٹس ایپ گروپ سے مبینہ آڈیو پیغام سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے صوبے میں جاری معاملات اور حکومتی کارکردگی سے متعلق گفتگو کی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق آڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈرون حملے اور خیبر پختون خوا حکومت کے فنڈز سے آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی ناقص معیار کے ترقیاتی کاموں کو روک رہے ہیں، جبکہ بدانتظامی کا الزام بھی حکومت پر ہی آتا ہے۔
آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والوں اور متعلقہ ایکٹ کی حمایت کرنے والے افراد کے نام سامنے لائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اراکینِ صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار کیا تھا۔
سابق وزیرِ اعلیٰ نے آڈیو پیغام میں واضح کیا کہ وہ اس معاملے کا حصہ نہیں ہیں۔
دوسری جانب علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامنے آنے والی آڈیو علی امین گنڈاپور ہی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






