صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ طبیعت ناساز ہونے پر ابوظہبی منتقل، آپریشن کے بعد حالت بہتر
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسلام آباد سے ابوظہبی منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر حسین شاہ کی طبیعت اسلام آباد میں اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد مقامی ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر بیرونِ ملک منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ کو علاج کے لیے ابوظہبی لے جایا گیا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد انہیں مزید نگہداشت کے لیے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔
ناصر حسین شاہ کے بیٹے کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ ان کے والد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ دو روز بعد وطن واپس آ جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






