11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

وہاڑی: ضلع وہاڑی کی انتظامیہ نے حضرت بابا دیوان حاجی شیر کے سالانہ عرس کے موقع پر 11 جولائی کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید کے مطابق عرس کی تین روزہ تقریبات 9 جولائی سے شروع ہوں گی، جبکہ اختتامی دن 11 جولائی کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس تعطیل کا تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں کے امتحانات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال، سیکیورٹی فورسز اور دیگر ضروری سرکاری ادارے تعطیل کے باوجود معمول کے مطابق اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

عرس کے دوران زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close