دفعہ 144 نافذ

کرک: ضلع کرک کی انتظامیہ نے تمام ڈیموں پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کشتی رانی، مچھلی پکڑنے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ غیر معمولی بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پابندی پر مکمل عمل کریں، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close