طلبہ کے لیے بڑی خبر، ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا، جس سے ہزاروں امیدواروں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

پی ایم ڈی سی کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق امیدوار 13 جولائی 2026 تک بغیر کسی اضافی فیس کے اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

کونسل کے مطابق جو طلبہ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکیں گے، انہیں اضافی لیٹ فیس کے ساتھ 18 جولائی 2026 تک رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی نے ملک بھر اور بیرونِ ملک موجود امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ ویب سائٹ پر ممکنہ رش اور تکنیکی مسائل سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

کونسل نے واضح کیا ہے کہ 18 جولائی 2026 کے بعد رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close