فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے کے ہاتھوں شکست پر ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
نیوجرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے اسکور کیے۔ پہلا گول ایرلنگ ہالینڈ نے 79ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول بھی ایرلنگ ہالینڈ نے 90 منٹ میں کیا۔
برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے اختتامی وقت پر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا۔ یوں ناروے کی ٹیم 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی اور برازیل کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔اس شکست کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار رو پڑے اور انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناروے سے شکست کے بعد برازیلین صحافی سے گفتگو میں نیمار نے کہا کہ ‘میں نے پوری کوشش کی، یہ سب یہاں اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوا تھا اور میں نے یہیں اس کا اختتام کیا۔ اب یہ سب ختم ہو چکا ہے۔
34 سالہ نیمار نے برازیل کے لیے اپنا پہلا میچ 10 اگست 2010 کو کھیلا، جو امریکا کے خلاف ایک دوستانہ میچ تھا۔ یہ میچ ایسٹ ردرفورڈ، نیو جرسی کے اسٹیڈیم میں ہی کھیلا گیا تھا۔
نیمار اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام برازیل کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر کریں گے، جن کے 80 گول ہیں، جو لیجنڈری کھلاڑی پیلے سے 3 گول زیادہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






