آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لاہور: لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں ریٹیل سطح پر آٹا فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ فائن آٹا بھی 10 روپے مہنگا ہو کر 170 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو مصنوعی طور پر آٹے کی قیمتیں بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close