لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی پر امریکی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ پنجاب اس خوشی کے موقع پر امریکا کی عوام کے ساتھ شریک ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں میں مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ تنازع میں ثالثی کا مؤثر کردار ادا کرکے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید تقویت بخشی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ میں امریکا کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امریکی اشتراک سے موسمیاتی تبدیلی، سیاحت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






