رواں سال سونے کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ اہم پیشگوئی

عالمی مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے سونے کی قیمتوں کے حوالے سے نئی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال سونا زیادہ سے زیادہ 4 ہزار 300 ڈالر فی اونس (تیسری سہ ماہی) اور 4 ہزار 500 ڈالر فی اونس (چوتھی سہ ماہی) تک پہنچ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ سونے کی طلب اتنی مضبوط نہیں رہی جتنی پہلے توقع کی جا رہی تھی، جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کی رفتار محدود رہ سکتی ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے معاشی اعداد و شمار مضبوط رہے تو شرح سود میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جو سونے جیسے غیر منافع بخش اثاثوں کے لیے منفی ثابت ہوتا ہے۔

تاہم بینک نے طویل المدتی بنیادوں پر سونے کے بارے میں مثبت مؤقف برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ 2027 میں مرکزی بینکوں کی جانب سے خریداری اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

جے پی مورگن نے دیگر قیمتی دھاتوں کے حوالے سے بھی اپنی پیش گوئیاں جاری کی ہیں، جن کے مطابق چاندی کی قیمت 60 سے 65 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1 ہزار 800 ڈالر فی اونس جبکہ پیلیڈیم 1 ہزار 300 سے 1 ہزار 350 ڈالر فی اونس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close