بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے باہر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی بیرونی دیوار گر گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے خیراکی میں پیش آیا، جہاں دھماکا خیز مواد اسکول کے بیرونی حصے پر نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں، تاہم گرمیوں کی تعطیلات کے باعث عمارت خالی تھی، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی سکیورٹی سخت کر دی ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






