واٹس ایپ چیٹ لیک، گھروں کو آگ لگا کر الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی کوشش

مظفرآباد: کالعدم ایکشن کمیٹی سے منسوب ایک مبینہ واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آنے کے بعد دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنظیم سے وابستہ افراد آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والی مبینہ چیٹ میں ایک مقامی رکن کی جانب سے بیرون ملک موجود ایک شخص کو ہجیرہ مکمل بند ہونے کی اطلاع دی گئی۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسی مبینہ چیٹ میں ریاستی اداروں کی مدد کرنے والوں کے گھروں کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ بیرون ملک موجود شخص کی جانب سے اس منصوبے کی مبینہ حمایت بھی کی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ گھروں کو آگ لگا کر اس کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کرنے کی کوشش کی جا سکتی تھی۔

مزید یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ چیٹ میں بیرون ملک کا نمبر شامل ہونے سے اس مبینہ سرگرمی میں بیرونی عناصر کی شمولیت کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاہم ان مبینہ واٹس ایپ چیٹس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ اس حوالے سے متعلقہ فریق کا مؤقف بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close