اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ فیصل عباسی کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول فیصل عباسی ایک سیاسی جماعت کے یوسی 20 اورنگی ٹاؤن کے عہدیدار تھے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر دو افراد کی شناخت فہد جمالی اور فہد عباسی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






