حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کتنا ؟

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول پر لیوی کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 72 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر پٹرولیم لیوی 66 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل پر عائد پٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، جبکہ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close