عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی اونس قیمت دوبارہ 4 ہزار ڈالر کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں 1.1 فیصد تک اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ایک بار پھر 4 ہزار ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی۔ اس سے قبل بدھ کے روز قیمتیں نومبر کے بعد پہلی بار اس سطح سے نیچے آ گئی تھیں۔
امریکی معاشی اعداد و شمار کے مطابق پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچر (PCE) پرائس انڈیکس میں اضافہ توقعات سے کم رہا، جس کے بعد ٹریژری بانڈز کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم آمدنی اور اخراجات کے اعداد و شمار توقعات سے بہتر رہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق کم افراطِ زر کے اشاروں نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں مزید جارحانہ اضافہ نہیں کرے گا، جس کے نتیجے میں سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار ایک مرتبہ پھر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، جس سے قیمتی دھات کی قیمتوں کو مزید سہارا ملا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






