عوام کیلئے بری خبر، گوشت اور فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے

شہر میں برائلر گوشت اور انڈے مزید مہنگے، شہریوں پر مہنگائی کا نیا بوجھ

شہر میں برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد شہریوں کو روزمرہ خوراک کی اشیا پر مزید اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔

نئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 417 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ قیمتوں کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 255 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تھوک سطح پر اس کی قیمت 269 روپے فی کلو اور پرچون سطح پر 283 روپے فی کلو طے کی گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فارمی انڈے 222 روپے فی درجن فروخت کیے جائیں گے۔

قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close