فیفا نے نیپال فٹبال ایسوسی ایشن کی رکنیت فوری طور پر معطل کردی۔
فیفا کے مطابق آرٹیکل 16 کے تحت نیپال فٹبال ایسوسی ایشن کو اگلے نوٹس تک معطل کیا گیا،نیپال کی نمائندہ اور کلب ٹیمیں کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی اہل نہیں،
معطلی کے باعث نیپال فٹبال ایسوسی ایشن اپنے تمام رکنیت کے حقوق سے محروم ہوگئی،نیپال کا کوئی کھلاڑی یا عہدیدار فیفا اور اے ایف سی کے پروگرامز سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






