کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
کوئٹہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید شبیر بلوچ نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ریاست ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعد شہید شبیر بلوچ کے قتل کیس میں انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ قانون توڑنے اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






