گلگت: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں گلگت بلتستان میں مشترکہ حکومت سازی اور مختلف آئینی عہدوں کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور دیگر اہم عہدوں کے انتخاب کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت طلب کی۔
عبدالعلیم خان نے پیپلز پارٹی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ خوشگوار اور مثبت گفتگو ہوئی ہے اور استحکام پاکستان پارٹی وزیر اعلیٰ، اسپیکر اور دیگر عہدوں کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






