خواتین کیلئے”سحر پروگرام” کا آغاز کردیا گیا ، جس کے کے تحت خواتین گھر بیٹھے ہنر سیکھ سکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم شریف نے صوبے کی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایک بے مثال منصوبے “سحر پروگرام” (اسکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام ) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والے اس انقلابی پروگرام پر 97 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی اور خواتین گھر بیٹھے ہنر سیکھ سکیں گی۔
پنجاب بھر میں 5365 خواتین کو مارکیٹ کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی ، دوردراز اور اربن علاقوں میں بیوٹیفکیشن اور ہاسپیٹلٹی کورسز کرائے جائیں گے جبکہ خواتین کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ٹریننگ کورسز بھی کرائے جائیں گے۔
اس کے ساتھ آئی تھم کے اشتراک سے 1260 خواتین کے لیے ہاسپیٹلٹی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے تحت ٹرینی خواتین کو کلنری آرٹس، بیکنگ، فرنٹ ڈیسک اور ایئر لائن مینجمنٹ سکھائیں گے ، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں پہلا بیج مکمل ہو گیا۔
چار اضلاع میں 2065 خواتین کے لیے نیل بار کے تعاون سے کورسز کا اہتمام کیا جارہا ہے ، جس میں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ہیر اسٹائلنگ اور میک اپ سکھایا جا رہا ہے
پی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے 2040 خواتین کو 6 ماہ کا ڈیجیٹل کورس کرایا جائے گا ، سحرٹرینی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس اور ڈیٹا پیکیج ملے گا جبکہ کورس کرنے والی خواتین کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
خواتین کو درازاور شوپی فائی سمیت ای کامرس اور فنانشل لٹریسی سکھائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
“پنجاب کی عورت معاشی طور پر مضبوط ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔ ہم پنجاب کی خواتین کی آبادی کو ایک قابلِ قدر اثاثہ بنا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر شروع کیے جانے والے اس ووکیشنل پروگرام کے خاطر خواہ نتائج آئیں گے اور خواتین باآسانی اپنا روزگار کما سکیں گی۔”
انہوں نے واضح کیا کہ اس پروگرام میں بیوہ، مطلقہ اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کو خصوصی طور پر ترجیح دی جائے گی تاکہ صوبے میں
صنفی مساوات قائم کی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






