پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کتنا ٹیکس شامل ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت میں ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 29 فیصد ٹیکس شامل ہے اور ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 88 روپے 7 پیسے ٹیکسز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول میں 19 روپے 32 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں بھی 29 فیصد ٹیکسز شامل ہیں اور فی لیٹر ڈیزل پر مجموعی طور پر 91 روپے 15 پیسے کے ٹیکسز نافذ ہیں۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 72 روپے 97 پیسے لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close