پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،کرایوں میں کمی کا اعلان ، کتنی کمی ؟ جانئے

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کرایوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی کمی کی تھی۔

حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔

پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کر دی گئی ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق۔

اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 48 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close