لاہور: ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن مقرر نہیں کی جا سکتی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ چھ ماہ بعد قومی ٹیم کبھی نہیں ہارے گی۔ ان کے مطابق کرکٹ میں بہتری ایک مسلسل عمل ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے عمل کو بہتر بنانا ترجیح ہے اور چیئرمین پی سی بی کی ہدایت کے مطابق سلیکشن کو شفاف بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہی کھلاڑی منتخب ہوگا جو کارکردگی دکھائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کا معیار الگ کر دیا گیا ہے جبکہ قومی سطح پر بھی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا واضح معیار معلوم ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






