پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے، اور مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جبکہ کئی روٹس پر کرایے 1900 روپے تک کم کر دیے گئے ہیں۔

لاہور میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں کرایوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا۔ ان کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ کمپنیاں نئے کرایہ نامے تیار کر رہی ہیں اور یہ کمی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نئے کرایوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نئے کرایہ نامے کے مطابق کراچی بزنس کلاس کا کرایہ 10,450 روپے سے کم ہو کر 8,550 روپے جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 8,450 روپے سے کم ہو کر 7,000 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ایبٹ آباد کا کرایہ 3,400 روپے سے کم ہو کر 2,800 روپے، بہاولنگر کا 2,350 روپے سے کم ہو کر 1,950 روپے، فیصل آباد کا 1,085 روپے سے کم ہو کر 900 روپے، ڈی جی خان کا 2,600 روپے سے کم ہو کر 2,130 روپے، حافظ آباد کا 2,200 روپے سے کم ہو کر 1,800 روپے جبکہ لاڑکانہ کا کرایہ 8,450 روپے سے کم ہو کر 6,930 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close