انڈیا اے کے بیٹر ویبھو سوریاونشی نے شکست پر سری لنکن کھلاڑی کو دھکا دے دیا۔
انڈیا اے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 265 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور سری لنکا اے کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا اے کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 265 رنز بنا سکی، جس کے بعد میچ برابر ہوگیا اور فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
سپر اوور میں سری لنکا اے نے 16 رنز بنائے جبکہ جواب میں بھارتی ٹیم 9 رنز ہی بنا سکی۔
تاہم سپر اوور میں شکست کے بعد انڈیا اے کے اوپنر ویبھو سوریاونشی غصے میں آ گئے اور مبینہ طور پر سری لنکن کھلاڑی کو دھکا دے دیا۔ سپر اوور کی آخری گیند پر فاسٹ بولر کی شاندار یارکر پر وہ شاٹ نہ کھیل سکے، جس کے بعد سری لنکن کھلاڑی جشن منا رہے تھے۔
اس دوران سوریاونشی پویلین جاتے ہوئے سری لنکن کھلاڑیوں سے الجھ گئے، نیش شیڈگے نے انہیں پیچھے کھینچنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ پھر بھی تلخ کلامی اور دھکم پیل میں الجھے رہے، بعد ازاں نیروشن ڈکویلا نے انہیں صورتحال سے دور کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






