ملک گیر مظاہروں کا اعلان

 امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا

حافظ نعیم الرحمان نے  ایکس پر بیان  دیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے جمعہ 19 جون کو ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے، جماعت اسلامی جمعہ کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر مہنگائی کے خلاف بڑے مظاہرے کرے گی،‏اب پٹرول کی قیمت میں  10 یا 15 روپے کمی سے کام نہیں چلےگا۔حافظ نعیم الرحمان  نے کہا وقت آگیا ہے کہ فوری طور پر پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر پر لائی جائے، پٹرول کی قیمتوں  کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے،  ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر رہی ہے،  حکومت اپنے خزانے کیلئے فی لٹر پٹرول پر 116 روپے لیوی سمیت 150 روپے ٹیکسز وصول کررہی ہے ،پٹرول پر لیوی کی فوری کٹوتی کی جائے ، پاکستان کے غریب اور مڈل کلاس عوام کب تک شاہی خزانے  کا بوجھ اٹھائیں گے؟ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔امیر جماعت اسلامی نے  عوام خصوصاً نوجوانوں کو 19 جون کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close