سندھ حکومت کا مجموعی 3562 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا

سندھ  نے  نئے مالی سال کا بجٹ  پیش کردیا ۔ سندھ کا مجموعی  3562 ارب روپے کا بجٹ پیش  کیا گیا ۔

نئے بجٹ میں جاری اخراجات کے لیے 2560 ارب روپے مختص  کیے گئے ۔ موجودہ کپیٹل اخراجات کی مد میں 281 ارب 67 کروڑ روپے مختص  کیے گئے ۔ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 385 ارب روپے مختص  کیا گیا ۔ فارن اسسٹنٹ سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے کے 256 ارب روپے رقم مختص کی گئی ہے ۔وفاق سے مجموعی گرانڈ کی مد میں 64 ارب روپے کی رقم مختص  کی گئی ۔ نئے مالی سال سندھ بجٹ میں مجموعی ریونیو وصولی 2263 ارب 18 کروڑ روپے رقم مختص  کی  گئی  ۔
صوبائی ٹیکس وصولی سے 234 ارب 6 کروڑ روپے مختص  کیا گیا ۔  خدمات پر سیلز ٹیکس اور زرعی ٹیکس سے  456 ارب روپے کی آمدنی متوقع  ہے ۔ صوبائی نام ٹیکس آمدنی سے 85 ارب روپے کی رقم مختص  ہے ۔ موجود کپیٹل آمدنی سے 68.34 ارب روپے کی رقم مختص  ہے ۔ دیگر زرایع سے نئے مالی سال بجٹ میں 328 ارب روپے کی رقم آمد مختص  کی گئی ۔ سابق کیش بیلنس 90 ارب روپے بھی آمدنی میں شامل  ہے ۔ نئے مالی سال سندھ بجٹ میں 3525 ارب روپے کی آمدنی مختص کی گئی ہے ۔ سندھ نے 36 ارب 93 کروڑ روپے خسارے کا بجٹ پیش کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close