پاکستان کا آدھا بجٹ اللہ اور رسول سے جنگ پر خرچ ہو رہا ہے! سینیٹر

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان کے بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہو رہا ہے، جو معیشت کے لیے تشویشناک صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید سود لینے سے منع کرتا ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان کا تقریباً نصف بجٹ سود کی ادائیگی کی نذر ہو جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف معاشی دباؤ کو ظاہر کرتی ہے بلکہ پالیسی سطح پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت بھی ہے۔

سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ہمیں اپنی معاشی ترجیحات پر نظرثانی کرنی چاہیے، کیونکہ بھاری سودی ادائیگیاں ترقیاتی گنجائش کو محدود کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایوان میں سود سے متعلق قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے سرحدی علاقوں سے پیٹرول کی اسمگلنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل عمل ہے اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ اپنے بچوں کے لیے روزگار کا ذریعہ تلاش کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ایران سے پیٹرول کی قانونی درآمد کے حوالے سے پالیسی واضح اور آسان بنائی جائے تاکہ اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

سینیٹر دنیش کمار نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیسری عالمی جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close