پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اور منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ہیں، جس سے دینی و تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے۔
مرحوم طویل عرصے سے علومِ اسلامیہ اور فقہ اسلامی کی تدریس و تحقیق سے وابستہ رہے اور ہزاروں طلبہ نے ان سے استفادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی منہاج القرآن کے تحت قائم کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تقریباً 38 سال تک تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کے شاگرد اندرون و بیرون ملک مختلف دینی و علمی شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ادا کی جائے گی، جس کی امامت چئیرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے۔
ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی ایک جید عالمِ دین، فقہ اسلامی کے ماہر اور نہایت مخلص شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی دین کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
ان کے وصال کو علمی و دینی حلقوں میں ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






