بلال سعید کی وہ حرکت… جس نے انٹرنیٹ پر طوفان کھڑا کر دیا، ویڈیو وائرل

لاہور: معروف گلوکار اور موسیقار بلال سعید ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ اسٹیج پر موجودگی کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے۔

لاہور میں منعقدہ ایک میوزیکل ایونٹ کے دوران بلال سعید نے وائرل کراچی میم کا حوالہ دیتے ہوئے سونیا حسین سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ کراچی سے لاہور آئی ہیں، اس لیے ان سے پوچھا جائے کہ لاہور اور لاہور کے لوگوں کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں بلال سعید کو سونیا حسین کے کندھوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد بعض صارفین نے بلال سعید کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ اس صورتحال میں غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھیں، جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ سونیا حسین پورے وقت مسکراتی رہیں اور محفل سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔

اس موقع پر سونیا حسین نے لاہور کے عوام کی مہمان نوازی اور ان کی بھرپور توانائی کو بھی سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close